وزیر اعظم نےا سپائریشنل بلاکس کے لیے ایک ہفتہ طویل پروگرام ’سنکلپ سپتاہ‘ کا آغاز کیا

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ’سنکلپ سپتاہ‘ کے نام سے ملک میں خواہش مند بلاکس کے لیے ایک ہفتہ طویل پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے اسپائریشنل بلاکس پروگرام پورٹل کا بھی آغاز کیا اور اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بلاک سطح کے تین افسران سے بھی بات چیت کی۔

باہیری، بریلی(اتر پردیش) سے تعلق رکھنے والی اسکول ٹیچر محترمہ رنجنا اگروال سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنے بلاک میں منعقدہ چنتن شیویروں سے سب سے زیادہ اثر انگیز خیال کے بارے میں پوچھا۔ محترمہ رنجنا اگروال نے بلاک کے ہمہ جہت ترقیاتی پروگرام کا تذکرہ کرتے ہوئے سرکاری اسکیموں کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ایک ہی پلیٹ فارم پر آنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے اسکولوں کے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کے لیے نافذکردہ تبدیلیوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ محترمہ اگروال نے روایتی تدریسی طریقوں کی بجائے ایکٹیویٹی پر مبنی ہنر اور علم حاصل کرنے کے انتخاب کا ذکر کیا اور بال سبھا، موسیقی کے اسباق، کھیل اور جسمانی تربیت وغیرہ کے انعقاد کی مثالیں دیں۔ انہوں نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اسمارٹ کلاس رومز اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اپنے ضلع کے تمام اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیادی شرطوں میں سے ایک بچوں کی معیاری تعلیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اساتذہ کی لگن اور شمولیت سے کافی متاثر ہیں۔ یہ ’سمرپن سے سدھی‘ کا راستہ ہے۔
ڈاکٹر ساجد احمد ( ویٹرنری، اسسٹنٹ سرجن مانکوٹ، پونچھ، جموں و کشمیر ) نے نقل مکانی کرنے والے جانوروں اور ان کے پالنے والے قبائلی لوگوں کے مسائل کی وضاحت کی اور نقل مکانی کے دوران مسائل اور نقصانات کو محدود کرنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے وزیراعظم کو اپنے ذاتی تجربات بھی بتائے۔ وزیر اعظم نے کلاس روم کے علم اور زمینی تجربے میں فرق کے بارے میں پوچھا۔ ڈاکٹر ساجد نے ان مضبوط مقامی نسلوں کے بارے میں بتایا جنہیں کلاس روم میں نظر انداز کر دیا گیا تھا۔ وزیراعظم کو پاؤں اور منہ کی بیماری کے لیے ویکسینیشن مہم کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں علاقے میں بڑے پیمانے پر ویکسین کے استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیر اعظم نے علاقے کے گوجروں کے ساتھ اپنی قربت کا اظہار کیا کیونکہ وہ انہیں ہمیشہ کچھ (گجرات) کے باشندوں کی یاد دلاتے تھے۔

وزیر اعظم مودی نے میگھالیہ کے ریسوبل پورہ، این جی ایچ (گارو ریجن) کے جونیئر رورل ڈولپمنٹ افسر میکینچرڈ چودھری مومن کے ساتھ بات چیت کے دوران علاقے میں انتہائی موسمی حالات کی وجہ سے درپیش مشکلات کے حل کے بارے میں دریافت کیا۔ مسٹر مومن نے ضروری سامان کے ذخیرہ کرنے اور پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک ٹیم بنانے کے ابتدائی احکامات جاری کرنے کا ذکر کیا۔ رہن سہن کو بہتر بنانے کے لیے پی ایم گرامین آواس یوجنا میں علاقائی ڈیزائن اور مالکان کی طرف سے چلنے والی تعمیرات کو متعارف کرانے سے پیداوار کے معیار میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں وزیر اعظم کے استفسار پر مسٹر مومن نے اثبات میں جواب دیا۔
وزیر اعظم نے خطے میں پیدا ہونے والے کاجو کی پیداوار اور مارکیٹنگ کے بارے میں جب پوچھا تو مسٹر مومن نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والا کاجو پورے ملک میں اعلیٰ معیار کا ہے اور اس کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لیے منریگا اور سیلف ہیلپ گروپس کے استعمال کا ذکر کیا۔
مسٹر مومن نے وزیر اعظم سے خطے میں کاجو پروسیسنگ کی مزید یونٹس قائم کرنے پر بھی زور دیا۔ مسٹر نریندر مودی نے عوامی بیداری بڑھانے کے لیے خطے میں موسیقی کی مقبولیت کے موضوع پر بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے اسپائریشنل بلاک اور ڈسٹرکٹ پروگرام میں گرام پنچایت کے اہم کردار پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:

جے پور میں معمولی جھگڑے میں اقبال کی موت، علاقے میں بھاری پولیس کی نفری تعینات
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شاندار بھارت منڈپم پنڈال اور اجتماع کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی سوچ کا مظہر ہے کہ اس طرح کا اجتماع G20 سربراہی اجلاس کے مقام پر ہو رہا ہے، جہاں عالمی امور کی سمت کا تعین کرنے والے لوگ صرف ایک ماہ قبل جمع ہوئے تھے۔‘‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS