کورونا کے دور میں زندگی کھونے والوں کو صدر جمہوریہ نے خراج عقیدت پیش کیا

0

نئی دہلی:  صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کورونا کے بحران کے دوران بے وقت اپنی زندگی کھونے والے ملک کے عوام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ حکومت کے وقت پر کئےگئے صحیح فیصلوں سے لاکھوں لوگوں کی زندگی بچی ہے۔
 کووند نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’وبا کے خلاف اس لڑائی میں ہم نے متعدد لوگوں کو بے وقت کھویا بھی ہے۔ ہم سبھی کے پیارے اور میرے سابق صدر پرنب مکھرجی کا انتقال بھی کورونا کے دور میں ہوا۔ پارلیمنٹ کے چھ رکن بھی کورونا کی وجہ سے بے وقت ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ میں سبھی کے تئیں اپنی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ حکومت کے وقت پر کئے گئے صحیح فیصلوں سے لاکھوں ملک کے عوام کی زندگی بچی ہے۔ آج ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے گھٹ رہی ہے اور جو انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں ان کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔معیشت کو سنبھالنے کے لئے ریکارڈ معاشی پیکج کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت نے اس بات کا بھی دھیان رکھا ہے کہ کسی غریب کو بھوکا نہ رہنا پڑے۔’وزیراعظم غریب بہبود منصوبے‘ کے ذریعہ سے آٹھ مہینوں تک 80 کروڑ لوگوں کو ہر ماہ پانچ کلو گرام اضافی اناج مفت یقینی کیا گیا۔حکومت نے غیر مقیم مزدوروں ،کام گاروں اور اپنے گھر سے دوررہنے والے لوگوں کی بھی فکر کی۔
صدر نے کہا کہ وبا کی وجہ سے شہروں سے واپس آئے غیر مقیموں کو ان کے ہی گاؤں میں کام دینے کےلئے حکومت نے چھ ریاستوں میں غریب بہبود روزگار مہم بھی چلائی۔ اس مہم کی وجہ سے 50 کروڑ انسانی دن کے برابر روزگار پیدا ہوا۔ قریب 31 ہزار کروڑ روپے غریب خواتین کے جن دھن کھاتوں میں براہ راست منتقل بھی کئے۔ اس دوران ملک بھر میں اجولا یوجنا کی فائدہ دہندگان غریب خواتین کو 14 کروڑ سے زیادہ مفت گیس سلینڈر بھی ملے۔
کورونا کے دور میں بنے عالمی حالات نے،جب ہر ملک کی ترجیح اس کی اپنی ضرورتیں تھیں، ہمیں یہ یاد دلایا ہے کہ خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کیوں اتنی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ آج ہندوستان دنیا کی سب سے بری ٹیکہ کاری مہم چلا رہا ہے۔ ہم مہم کے دونوں ٹیکے ہندوستان میں ہی بنے ہیں۔ بحران کے اس وقت میں ہندوستان نے انسانیت کے تئیں اپنے فرائض کی ادائیگی  کرتے ہوئے متعدد ملکوں کو کورونا ٹیکوں کی لاکھوں خوراکیں مہیا کرائی ہیں۔
حکومت کے ذریعہ صحت کے شعبہ میں پچھلے چھ برسوں میں جو کام کئے گئے ہیں،ان کا بہت بڑا فائدہ ہم نے اس کورونا بحران کے دوران دیکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS