بیٹیوں کی اجتماعی عصمت دری و قتل کرنے والے مجرم بے خوف ہوکر جرائم کو انجام دے رہے ہیں :ڈاکٹر انصاری

0

پرتاپ گڑھ:ریاست میں نظم نسق کے حالات مزید ابتر ہونے کے سبب آج بہن بیٹیوں کی آبرو محفوظ نہیں رہ گئی ہے ۔ ہاتھرس میں جس طریقے سے مظلوم منیشا بالمیکی کے ساتھ اجتمائی عصمت دری کر بہیمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتارا گیا یہ ملک کے لیئے بہتر نہیں ہے ۔پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے جاری پریس ریلیز میں مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ملزمان کے لیئے فوری طور پر سزا کا نظم کیا جائے ۔
ڈاکٹر انصاری نے ہاتھرس عصمت دری سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھرس کی دلت سماج کی بیٹی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد جس بہیمانہ طریقے سے زبان کاٹ کر ہڈّی توڑی گئی یہ انجام کوئی انسان نہیں بلکہ حیوان ہی دے سکتا ہے ،ایسے حیوانوں کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔اس بی جے پی کی حکومت میں بہن بیٹیوں کی آبرو محفوظ نہیں ہے اور صوبہ خواتین و بیٹیوں کے ساتھ ہورہی ناانصافی اورظلم ستم کا گڑھ بن گیا ہے۔ مجرم بے خوف ہوکر جرائم کو انجام دے رہے ہیں ۔ صوبائی حکومت جرائم پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے بہن بیٹیوں کی حفاظت کے لیئے فوری طور پر مقدمات کا تصفیہ یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس سے ملزمان کو جلد سے جلد سزا مل سکے،اور متاثرہ کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپیہ معاوضہ و تحفظ اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے  ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS