نئی دہلی:14 جون کو سوشانت سنگھ راجپوت کی لاش ان کے ممبئی اپارٹمنٹ میں ملی تھی۔ ممبئی پولیس نے کہا تھا کہ ان کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔ ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے،بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں بہار سے مہاراشٹرا تک سیاست زور پکڑ رہی ہے۔ اب نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی)کے رہنما ماجد میمن نے اس معاملے پربیان دیا ہے،جس کے بعد ان کی پارٹی کو واضحت کرنی پڑی۔ ماجد میمن نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کو ان کی موت کے بعد ان کی زندگی سے زیادہ مقبولیت مل رہی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا،'سوشانت اپنی زندگی میں اتنے مقبول تھے جتنا وہ موت کے بعد ہو گئے ہیں۔ میڈیا میں ان کو جس قدر جگہ
مل رہی ہے ،ہمارے وزیر اعظم یا یہاں تک امریکہ کے صدر کو بھی نہیں مل پاتا۔
ان کے بیان کی مخالفت کے بعد پارٹی ترجمان نواب ملک نے وضاحت کی کہ پارٹی سے اس بات کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماجد میمن کا بیان ان کا ذاتی بیان ہے اور پارٹی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ، 'ماجد میمن نے ٹویٹر پر دیئے گئے تبصرے ان کی ذاتی رائے ہے ،این سی پی کی نہیں۔ ہماری پارٹی کسی بھی طرح سے ان کے بیان کی تائید یا حمایت نہیں کرتی ہے۔ ہر ایک کو یہ بھی نوٹ کرنا چاہئے کہ وہ این سی پی کے ترجمان نہیں ہے۔