عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ۔ 19) کے متاثرہ افراد کی تعداد 11372202

    0

     نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کا قہر جاری ہے اور دنیا میں اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 11372202 کروڑ ہوگئی ہے اوراس کے سبب
    ہلاکتوں کی تعداد 528409 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ 
    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق،دنیا بھرمیں
    کورونا متاثرین کی تعداد 11372202 ہوگئی ہے جب کہ 528409افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھرمیں پہلے برازیل دوسرے اورروس تیسرے نمبر پر ہے۔دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے لحاظ سے امریکہ پہلے،برازیل دوسرےاور
    برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔
    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 24015 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اوراب متاثرین کی کل تعداد 673904 ہوگئی ہے۔
    اسی عرصے کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 19279 ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے 610 اموات ہوئیں۔ اس وقت ملک میں کورونا
    کے 245563 فعال معاملے ہیں اور اب تک 409062 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستنا دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ
    ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
    عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 2935770 افراد متاثر اور 132318 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک
    1578376 افراد اس کا شکار بن چکے ہیں جب کہ 64365 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس میں بھی کووڈ 19 کی وبا کا پھیلاؤ جاری ہے۔ یہاں 674515 افراد اس سے متاثرہوئے اورمرنے والوں کی تعداد 10027 ہوگئی ہے۔ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے،وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 299080 اور 10412 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔اب تک 291847 افراد کورونا برطانیہ انفیکشن کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر آگیا ہے یہاں مرنے والوں کی تعداد 6192 ہے۔
    انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ ساتویں نمبر پر آیا ہے۔ اب تک 284900 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44198 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    کورونا انفیکشن کے معاملے میں میکسیکو اسپین سے آگے نکل کرآٹھویں نمبرپرآگیا ہے اورمتاثرہ افراد کی تعداد 245251 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک اس
    وائرس کی وجہ سے 29843 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 250545 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کے 28385 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے کافی تباہی مچائی ہے۔ اٹلی دسویں نمبر پر ہے، اب تک یہاں 241419 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34854افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    کورونا سے متاثر خلیجی ملک ایران میں متاثرین افراد کی تعداد 237878 تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 11408 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 225283 افراد انفیکٹیڈ اور 4619 افراد لقمہ اجل بن
    چکے ہیں۔سعودی عرب نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں ترکی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 205929 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس کی وجہ سے 1858 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی بھی کورونا انفیکشن کے معاملے میں فرانس سے آگے نکل گیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 204610 تک جا پہنچی ہے اور 5206 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فرانس میں اب تک 204222 افراد اس وائرس سے متاثر اور 29896 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 197198 افراد وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 9020 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔چین کو کورونا کے پھیلاؤ کو مرکز سمجھا جاتا ہے، اب تک 84857 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس نے بیلجیئم میں 9771 ، کناڈا میں 8732 ، نیدرلینڈ میں 6132، سویڈن میں 5420، ایکواڈور میں 4769، سوئٹزرلینڈ میں 1965، آئرلینڈ میں 1741 اور پرتگال میں 1605 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS