دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 7.17 کروڑ سے زائد،16 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

0

واشنگٹن،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی:جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ19سے دنیا بھر میں 7.17 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر جب کہ 16 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس  اینڈ  انجینئرنگ سنٹر(سی ایس ایس ای)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں 7.17  کروڑ  سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،جب کہ 16 لاکھ 04 ہزار 516 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک  1.60  کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ تقریبا2.98 لاکھ مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا متاثرین کے معاملہ میں  دنیا میں دوسرے  نمبر پر ہندوستان ہے جہاں متاثرین کی تعداد 98.57 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔  جب کہ اب تک  93.57 لاکھ سے زیادہ  شفایاب  ہوچکے ہیں۔ صحت  مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہونےسے فعال کیسز کم ہوکر 3.56 لاکھ  رہ گئے ،جب کہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 90 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68.80 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.81 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 26  لاکھ  سے تجاوز کرچکی ہے  جبکہ اب تک 45،923 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 24.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور57،671 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
جان لیواوبا سے  متاثرین  کے معاملے میں برطانیہ نے ایک بار پھر اٹلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اوراس ملک میں اب تک   18.36 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور 64،123 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری  جانب  اٹلی میں اب تک 18.25 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 64،036  مریض  ہلاک ہوچکے ہیں۔  ترکی میں اب تک  18.10 لاکھ سے زائد  افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے اور 16،199  مریضوں کی موت ہوچکی  ہے۔ اسپین میں اس وبا کی  زد میں آنے  سے اب تک 17.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 47،624  مریض  لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ارجنٹائنا میں کووڈ 19  سے 14.94 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 40،668  مریض  لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک لگ بھگ 14.17 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 38،866  مریض  اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں 13.20 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر اور 21،900  مریض  ہلاک ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS