ہندوستان میں کورونا متاثرین کی  تعداد 99 لاکھ، صحت یاب ہونے والے  94 لاکھ کے پار

0

نئی دہلی:ملک میں عالمی وبائی مرض  کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کی کل تعداد 99 لاکھ تک پہنچ گئی،اس وبائی بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی 94 لاکھ کو عبور کرگئی۔
منگل کے آخر تک مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ،ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18،405 نئے کیسز کی آمد کے بعد ، متاثرہ افراد کی تعداد 99،25،062 تک پہنچ گئی جب کہ اس عرصے کے دوران انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں 44،229۔کے اضافے ساتھ 22،289 94 ہوگئی 
اس عرصے کے دوران کوووڈ 19 سے 238 اموات کے ساتھ ملک میں اموات کی تعداد بڑھ کر 1،43،985 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں میں راحت کی بات یہ ہے کہ نئے کیسوں کے مقابلے صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شفا یاب کی شرح جزوی طور پر بڑھ گئی ہے اور اب یہ 95.10 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ، فعال کیسوں کی تعداد میں 5489 کی کمی کی وجہ سے ، ایسے معاملات اب 3،34،265 ہیں۔ ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح 3.44 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح بھی محض 1.45 فیصد پر برقرار ہے۔
 کورونا کے وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں کورونا کے 1721 فعال کیسوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اب فعال کیسوں کی تعداد کم ہوکر 72،383 ہوگئی ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 18،83،365 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے میں ، 4،610 مزید مریضوں کی صحت یابی کے باعث اس انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 17،61،615 ہوگئی ہے اور 60 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 48،269 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مریضوں کی شفا یابی کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ بڑھ کر 93.54 فیصد ہوگئی جبکہ اموات کی شرح محض 2.56 فیصد ہے۔
کیرالہ میں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کے 5،218 نئے کیس رپورٹ ہوئےجس کی وجہ سے منگل کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 6.77 لاکھ سے تجاوز کر گئی ، لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ ایک بار پھر فعال معاملات  میں اضافہ ہوا ہے۔ اب یہ 57 ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ،اس عرصے کے دوران مزید 5،066 مریضوں کی شفایابی کے سبب بیماریوں سے پاک افراد کی تعداد 6،16،666 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6،77،256 ہوگئی ہے اور مزید 33 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 2،681 ہوگئی ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملات  کی تعداد میں مزید  115  اضافے کی وجہ سےان کی تعداد بڑھ کر 57،757 ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS