افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 45.46 لاکھ سے تجاوز

0
image:bbc

ادیس ابابا ( یواین آئی) افریقہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 45.46 لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے ۔
افریقی ادارے سینٹرز فار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق افریقی ممالک میں اب تک 45،46،235 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ افریقی یونین کی اسپیشل ہیلتھ سروس ایجنسی نے بتایا کہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 1،20،420 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 40،57،022 افراد اس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ افریقی یونین میں شامل ممالک میں جنوبی افریقہ ، مراکش ، تیونس ، ایتھوپیا اور مصر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں اب تک 15 ، 76،320 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہ افریقی یونین میں شامل ممالک میں اس جان لیوا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS