دنیا میں کورونا انفیکشن کی تعداد 12،856،228 

    0

    نئی دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بدن بڑھتاجارہا ہے اوردنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12856228 کے پار پہنچ  چکی ہے۔
    کوویڈ ۔19 کے معاملے میں،امریکہ دنیا بھر میں پہلے،برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پرہے۔ دوسری طرف،اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و
    شمارمیں،امریکہ پہلے،برازیل دوسرے اوربرطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
    امریکہ کی  جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،دنیا بھرمیں کورونا انفیکشن کی
    تعداد 12،856،228 ہوگئی ہے جب کہ 5،67،913 افراد کی جان جاچکی ہے۔
    دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک 3،355،781افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1،37،403 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برازیل میں اب
    تک 1،840،812 افراد اس کے شکار ہوچکے ہیں، جب کہ 71،492 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 469+ نئے کیس سامنے آئے ہیں اوراب متاثرین کی کُل تعداد بڑھ کر 850،827 ہوگئی ہے۔
    اسی عرصے کے دوران ،کورونا وائرس کی وجہ سے 9+ افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 22،696 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے
    291،817 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 536،314 افراد اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
    کوویڈ ۔19 کے معاملات میں روس چوتھے نمبر پر ہے اور 719649 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 1133 افراد اپنی زندگی
    سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں ، صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ، وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد
    3،22710 رہی ہے اور 11،682 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اب تک 3،12029 افراد کورونا
    وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6881 ہے۔
    میکسیکو نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک یہاں 2،95268 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34730 افراد لقمہ اجل بن
    چکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک 2،90504 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44،883 افراد لقمہ اجل بن چکے
    ہیں۔ جنوبی افریقہ نے کورونا سے متاثر ہونے میں اسپین اور ایران کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسی دوران ، خلیجی ملک ایران نے کوویڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے
    معاملے میں یوروپی ملک اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں اب تک 2،64184 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 3971 افراد لقمہ اجل بن
    چکے ہیں۔ جبکہ ایران میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 2،511117 تک پہنچ چکی ہے اور اس کی وجہ سے 12،635 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اسپین
    میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 253،908 ہوگئی ہے جب کہ 28،403 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 2،48872 افراد
    کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 5197 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    یوروپی ملک اٹلی میں 2،42،827 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،945 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک 229480 افراد سعودی
    عرب میں کورونا انفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں اور 2181 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،11،981 تک جا
    پہنچی ہے اور 5344 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 208،015 ہے اور 30007 افراد لقمہ اجل بن چکے
    ہیں۔ جرمنی میں 1،99،709 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9070 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    بنگلہ دیش میں ، 181129 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جب کہ 2305 افراد اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے  بیلجیئم میں 9782 ، کینیڈا میں 8818 ، نیدرلینڈ میں 6156 ، سویڈن میں 5526 ، ایکواڈور میں 5031 ، مصر 3769 ، انڈونیشیا میں 3535 ، عراق 3055 ،سویٹزر لینڈ  1968 ، آئرلینڈ میں 1746 ، پرتگال میں 1654 اور ارجینٹینا  میں 1810  افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS