ملک میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 12 ہزار سے نیچے

0

نئی دہلی:(یو این آئی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ19 کے 192 کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11,558 ہو گئی ہے اور اس دوران 954 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,25,08,788 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا سے مزید 4 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5,21,751 ہو گئی۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک ملک میں ایک ارب 86 کروڑ 51 لاکھ 53 ہزار 593 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں تین لاکھ 65 ہزار 118 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اس وقت ایکٹیو کیسز کی شرح 0.03 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.76 فیصد اور یومیہ کیسز کی شرح 0.32 فیصد ہے۔ تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 225 ہو گئی ہے۔ کل 3414983 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 38025 پر برقرار ہے۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد دو سے بڑھ کر 222 ہوگئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4111 پر مستحکم ہے۔ 787286 لوگوں نے اس وبا سے چھٹکارا حاصل کیا ہے۔اڈیشہ میں کورونا کے 148 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ریاست میں کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 1278641 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9123 پر مستحکم ہے۔
گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 28 سے گھٹ کر 126 ہو گئی ہے اور اب تک 1213074 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10942 پر مستحکم ہے۔
راجستھان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 12 سے بڑھ کر 97 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 1273533 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9552 پر مستحکم ہے۔ پنجاب میں کورونا کے 55 ایکٹو کیسز ہیں اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 7 لاکھ 41 ہزار 450 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 17743 پر برقرار ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 47 ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 1030461 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے اب تک 10735 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز تین سے گھٹ کر 38 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2304872 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 14730 پر مستحکم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS