لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

0

نئی دہلی( یو این آئی ): الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اس مرحلے میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ بیرونی منی پور پارلیمانی سیٹ کے 13 اسمبلی حلقوں کے لیے بھی اسی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بیرونی منی پور پارلیمانی سیٹ کے 15 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے کے ساتھ انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
دوسرے مرحلے میں منی پور کی اس سیٹ کے علاوہ آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کی 88 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

امیدوار 4 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے اور جموں و کشمیر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ 5 اپریل کو کی جائے گی۔ جموں و کشمیر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ چھ اپریل کو کی جائے گی۔ امیدوار 8 اپریل تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS