نئی دہلی، (یو این آئی) لوک سبھا میں بدھ کے روز کانگریس نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جسے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے منظوری دے دی۔دوپہر 12 بجے لوک سبھا کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔
وقفہ صفر کے دوران ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد، مسٹر برلا نے اراکین کو بتایا کہ انہیں مسٹر گوگوئی کی طرف سے وزراء کی کونسل میں عدم اعتماد کی تحریک موصول ہوئی ہے۔ وہ اس تحریک کو منظوری فراہم کرتے ہیں ۔
لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ایوان کے لیڈروں سے صلاح و مشورہ کے بعد وہ تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لئے وقت کا تعین کریں گے۔ موجودہ لوک سبھا میں پہلی بار اپوزیشن کی طرف سے مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی ہے۔
VIDEO | "INDIA alliance parties are forced to move the no-confidence motion as it was the last weapon," says Congress leader @manickamtagore on moving no-confidence motion against the government. pic.twitter.com/Lpm9pyJzVf
— Press Trust of India (@PTI_News) July 26, 2023