حیدرآباد: تلنگانہ کے اگلے چیف منسٹر کے لیے کانگریس کے ریونت ریڈی کے نام کو منظوری دے دی ہے، کانگریس نے اس کا اعلان کیا ہے۔ ریونت ریڈی 7 دسمبر کو صبح 11 بجے چیف منسٹر کے عہدے کا حلف لیں گے۔
#WATCH | Congress General Secretary KC Venugopal says, “Congress President has decided to go with Revanth Reddy as the new CLP of Telangana Legislative Party.”
Swearing-in ceremony of new Telangana CM to be held on December 7. pic.twitter.com/4bkAGMjTmg
— ANI (@ANI) December 5, 2023
تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ پارٹی نے 119 میں سے 64 سیٹیں جیتی ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 60 کا جادوئی ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ ریاست میں چندر شیکھر راؤ کی پارٹی بھارت راشٹرا سمیتی کو 39 سیٹیں ملی ہیں اور اس بار حکومت بنانے کی ہیٹ ٹرک کرنے کا راؤ کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جے پور میں کرنی سینا کے سربراہ کا گولی مار کر قتل، لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری لی
وہیں بی جے پی نے آٹھ سیٹ پر جیت درج کی ہے تو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے سابقہ سیٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ساتھ سیٹ پر جیت درج کی ہے۔