این سی پی کے انتخابی نشان کا تنازع سپریم کورٹ پہنچا

0

نئی دہلی(یو این آئی): نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے اجیت پوار دھڑے نے بدھ کو سپریم کورٹ میں ایک ‘کیویٹ’ عرضی دائر کی اوردرخواست کی کہ اس پارٹی کے شرد پوار دھڑے کی جانب سے اگرالیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیاجاتا ہے تو ان کا (اجیت) موقف بھی سنا جانا چاہیے۔

الیکشن کمیشن نے منگل کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار دھڑے کو اصلی این سی پی قرار دیا اور انتخابی نشان ‘گھڑی’ کا حقدار قرار دیا تھا۔

اجیت پوار شرد پوار کے بھتیجے ہیں، جو گزشتہ سال مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مخلوط حکومت میں شامل ہوئے تھے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کوئی یکطرفہ حکم جاری نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: چندی گڑھ میئر انتخاب پر سپریم کورٹ سخت، افسر نے جمہوریت کا قتل کیا تھا

الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیے گئے حلف نامہ میں اجیت پوار دھڑے نے این سی پی کے کل 81 میں سے 57 ایم ایل ایز کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا، جب کہ ان کے چچا شرد پوار دھڑے کے ساتھ صرف 28 ایم ایل ایز ہونے کی بات کہی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS