یہ سوال فطری ہے کہ ویکسین کی قیمت کتنی ہوگی:وزیر اعظم

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا ویکسین اگلے کچھ ہفتوں میں تیار ہوجائے گی اور اس کے تیار ہونے کے بعد ملک میںٹیکہ کاری کا کام شروع ہوجائے گا۔
مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین عوامی صحت کو ترجیحات تسلیم کرکے ریاستوں کے ساتھ غور و خوض کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
مودی نے آج یہاں سبھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملک میں کورونا وبا سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین اور سائنس دانوں سے ہوئی بات چیت کی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے ملک میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔ ویکسین آنے کے بعد ملک میں اس کی ٹیکہ کاری کا کام شروع کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک اور سوال سب کی ذہنوں میں ہے کہ ویکسین کی قیمت کیا ہوگی۔ انہوں نے کاہکہ اس کی قیمت کا تعین عوام صحت کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے کیا جائے گا۔ اس کے لئے مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ بات کررہی ہے اور ان کی صلاح کو بھی ان میں ترجیح دی جائے گی۔
مودی نے کہا کہ انہوں نے خود ہی ویکسین بنانے والے سائنسدانوں کی ٹیم سے بات کی ہے اور سائنسی کامیابی کے سلسلے میں بہت پراعتماد ہیں۔ سستی اور محفوظ ویکسین کے معاملے میں پوری دنیا ہندوستان پر نظر لگائے  ہوئے  ہے۔ 
انہوں  نے کہا کہ سب لوگ تیار بیٹھے ہیں۔ اس طرح کے تقریبا آٹھ  ممکنہ ویکسین ہیں جو آزمائش کے مختلف مراحل میں ہیں اورانہیں ہندوستان میں تیار کرنا ہے۔
ہندوستان کی اپنی 3 مختلف ویکسینوں کی آزمائش مختلف مراحل میں ہے۔ ماہرین یہ مان رہے ہیں کہ اب کورونا ویکسین کا زیادہ انتظار نہیں ہوگا۔ ممکن ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں کورونا ویکسین تیار ہوجائے گی۔ جیسے  ہی  سائنسدانوں کی طرف سے ہری جھنڈی ملے گی ہندوستان میں ویکسینیشن کی مہم شروع کردی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS