سعودی عرب کی وزارتِ میڈیا کے زیر اہتمام وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے “کوالٹی آف لائف” پروگرام کے تحت “گلوبل ہارمونی” پہل کا آغاز

0

ریاض : 13 اکتوبر ، (ایس این بی )

سعودی عرب کی میڈیا وزارت کے زیر اہتمام “گلوبل ہارمونی” پہل کا آغاز “کوالٹی آف لائف” پروگرام کے تحت ملک کی قومی راجدھانی ریاض میں ہونے جا رہا ہے جس کا افتتاحی اجلاس سہ پہر چار بجے ہوگا۔ پروگرام کا مقصد مملکت سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

اس پہل کا مقصد مملکت میں رہائشیوں کی متنوع زندگی کو اجاگر کرنا ہے، جس میں ان کی پیشہ ورانہ اور خاندانی زندگی، سماجی اور تفریحی سرگرمیاں، معیشت میں ان کا حصہ، کامیابی کی کہانیاں اور سعودی معاشرے میں ان کا ثقافتی انضمام شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہ پہل سعودی شہروں میں زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کی کوششوں کو بھی نمایاں کرے گی۔


اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، میڈیا وزارت جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے ساتھ شراکت میں آج، 13 اکتوبر سے، ریاض سیزن میں تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ ان تقریبات میں ثقافتی، فنون اور روایتی سرگرمیاں اور پرفارمنسز ہوں گی، جن میں رہائشیوں کے ممالک کے اہم میڈیا ادارے شریک ہوں گے۔

ریاض سیزن کے دوران 45 دنوں تک چلنے والی ان تقریبات میں نو مختلف ممالک – بھارت، فلپائن، انڈونیشیا، پاکستان، یمن، سوڈان، اردن، لبنان، شام، بنگلہ دیش، اور مصر کی ثقافتوں کو پیش کیا جائے گا۔ ان میں موسیقی کے پروگرام، ثقافتی اور خاندانی تفریحی سرگرمیاں، روایتی کھانے اور مختلف دستکاری شامل ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS