خواتین کے ذریعہ صوفیائے کرام کے پیغام کو عام کیاجائیگا :حضرت نصیرالدین چشتی

آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی جانب سے ”اسلام صوفی ازم اینڈ ویمن ایمپاور منٹ“ کے عنوان سے سیمینار منعقد

1

 

نئی دہلی28مئی : اسلام صوفی ازم اینڈ ویمن ایمپاور منٹ کے عنوان سے آج ایوان غالب میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کو نسل کی جانب سے سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت سید نصیر الدین چشتی ( دیوان اجمیر شریف ) نے کی ۔

اپنے خطبہ صدارت میں سید نصیر الدین چشتی نے کہاکہ درگاہوں وخانقاہوں کی فلاح وبہبودگی کیلئے پُرزور طریقے سے کام کرنا ہے ، صوفی ازم کے پیغامات کو عام کرناہے، ٹی وی اور فلموں میں جو اسلام کی شبیہ کودکھا یا جا تا ہے وہ اسلام قطعی نہیں ہے ،البتہ ایسے میں ہماری کوشش ہے کہ صرف خواتین کوہی شامل کرکے گھر گھر میں صوفیوں واولیائے کرام کے پیغامات کو عام کیاجائے،ساتھ ہی خواتین کوترقی یا فتہ کام کراناہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے اپنی تنظیم کے ساتھ 800سے زیادہ درگاہوں وخانقاہوںکو جوڑا ہے ،البتہ آگے کوشش رہے گی کہ مزیدعورتوںکو تنظیم سے جوڑا جائے، کیو نکہ مرد تو کسی نہ کسی تنظیم سے وابستہ رہتے ہیں، لیکن خواتین کو تنظیم سے جوڑکرانہیں بااختیار وترقی یافتہ بنا نا ہے۔خواجہ محمدسید نظام الدین اولیاءؒ درگاہ شریف کے گدی نشین سید فرید احمد نظامی نے کہا کہ سبھی مذہب ومسلک کے افراد صوفی سنتوں کے پاس جاتے ہیںاور وہاں پر روحانی فیض پاتے ہیں،یہی ہندوستان کی خوبصورتی ہے ،نیز یہی اولیاء کا پیغام ہے ، ہمارا مقصد ہے کہ صوفی ازم کے پیغامات کو ہمہ وقت عام کر نا ہے اورشدت پسند ی کے خلاف کھڑا ہوکر نفرت کاخاتمہ کرنا ہے ،اسی کے بینر تلے ہم نے یہ تنظیم بنائی ہے اور آگے بھی مختلف ریاستوںپرتقاریب کا انعقاد کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ وقف ایکٹ کے علاوہ درگاہوں وخانقاہوں کیلئے ایک الگ سے بورڈبنانے کیلئے کافی وقت سے مطالبہ کررہے ہیں ،آگے بھی حکومت سے مطالبہ رہے گا کہ علیحدہ درگاہوںوخانقاہوںکابورڈبنایا جائے۔تنظیم کی دہلی انچارج افروز فاطمہ نے بتایا کہ اے آئی ایس ایس سی کافی وقت سے بزرگوںکی تعلیمات کے نشر واشاعت کیلئے کام کررہی ہے ،لہذا اسی تنظیم کے تحت مستورات کی ٹیم بنائی گئی ہے،لہذاجوصوفی ازم کے آئیڈولوجی کے فروغ کیلئے کام کرے گی،نیز خواتین کو ترقی یافتہ بنا نا بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔اس دوران ڈاکٹرمحسنہ پروین ،ڈاکٹر نعیمہ جعفر ،ڈاکٹر شائنہ تبسم ،ڈاکٹر بشری علوی رزاق ، ماہ نورسید،نفیسہ نصیر،خواجہ احمدفاطمہ،عبدالقادرقادری،عبدالوحید پاشاودیگر نے بھی اظہارخیال کیا ،جبکہ نظامت ڈاکٹرببلی پروین نے کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS

1 COMMENT

  1. Now a days,some people of the elite society keep themselves far from the Tizkirah E Sufiya Karam because they have some different and unacceptable thoughts about them. While all Buzurgan e Deen have performed their best not only in the way of Allah but also to reform the society.
    This is why they are alive not only in their graves but also in our hearts and minds.
    May Their Designations Be Higher.Aameen

    Mujeeb Kamal,Sharafat Manzil, Kotwalan, Rampur.244901

Comments are closed.