نئی دہلی (ایس این بی)
اوکھلا اسمبلی حلقہ میں سیور لائن ڈالنے ،پانی کی پائپ بچھانے اور سڑکوں کی از سر نو تعمیر وغیرہ کے ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ کاموں کا بجٹ ماضی میں ہی متعلقہ محکموں نے پاس کر دیا تھا ،جبکہ حال میں ترقیاتی کاموں میں کسی طرح اڑچن پیدا نہ ہو،ایم ایل اے نے اپنی تیاری شروع کر دی ہے۔ اسی تناظر میں جمعہ کو امانت اللہ خان نے وزیر آبپاشی کے ساتھ میٹنگ کرکے سڑکوں وغیرہ کی تعمیری مد میں فنڈ ریلیز کرنے کی گہار لگائی ہے۔ اس سلسلے میںایم ایل اے امانت اللہ خان نے آج ٹویٹ کیا کہ ’دہلی سکریٹریٹ میں وزیر فلڈ ایریگیشن محکمہ سوربھ بھاردواج اور سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں جے جے کالونی، مدن پور کھادر، ابوالفض انکلیو، شاہین باغ اور پرانے ذاکر نگر کی تمام سڑکوں کی تعمیر کے لیے بجٹ پاس کیا گیا بتایا جاتا ہے کہ امانت اللہ خان نے ذاکر نگر، بٹلہ ہائوس مین روڈ جو ڈھالان سے شروع ہو کر قبرستان کی سمت نکلتا ہے بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے کام جلد ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پرانے ذاکر نگر کی بہت سے گلیوں میں نئی سیور لائن ڈالی جانی ہے اور پھر سڑکوں کی تعمیر ہونی ہے۔پرانے ذاکر نگر کے لوگ بہت عرصے سے گلیوں میں سیور لائن ڈالنے اور سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں کیونکہ یہاں کئی گلیوں میں سالوں سے سیور ابلنے کی شکایت ہے ۔