رسوئی گیس سلینڈرکی بازارکی قیمت اب 594روپے

0

نئی دہلی:رسوئی گیس سلینڈر کے دام میں آج سے معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کرنے والے کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں یکم جولائی سے 14.2 کلوگرام گھریلو رسوئی گیس سلینڈرکی بازارکی قیمت 594 روپےہوگئی ہے۔اس سے قبل جون میں اس کی قیمت 593روپے تھی۔
رسوئی گیس کے دام لگاتاردوسرے مہینے بڑھائے گئے ہیں۔جون میں دہلی میں اس کی قیمت 11.50روپے فی سلینڈر بڑھائی گئی تھی۔ رسوئی گیس کی قیمت کا جائزہ ماہانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
کولکاتا،ممبئی اورچنئی میں بھی آج سے رسوئی گیس سلینڈرمہنگا ہوا ہے۔کولکاتا میں اس کی قیمت 4.50 روپے بڑھ کر 620.50 روپے، ممبئی میں 3روپے 50 پیسے بڑھ کر 594 روپے اور چنئی میں چار روپے کے اضافے کے ساتھ 610 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔
ہوٹل،ریستوراں وغیرہ میں استعمال ہونے والا 19 کلوگرام کا کمرشل سلینڈردہلی میں چار روپے سستا ہوا ہے جب کہ کولکاتا،ممبئی اورچنئی میں اس کے دام میں
اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 1190 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 1135.50 روپے رہ گئی ہے۔ کولکاتا میں اس کی اس کی قیمت چار روپے کے
اضافے کے ساتھ 1197.50 روپے،ممبئی میں تین روپے بڑھ کر 1090.50 روپے اور چنئی میں ایک روپے بڑھ کر 1255 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS