یوپی میں درندگی کا بازار گرم،تازہ ترین عصمت دری معاملے کی جانیں تفصیل

0
Image: India TV News

لکھنو(ایجنسی): ضلع ایٹاوہ کے ایک ومن پولیس اسٹیشن سے واپس آرہی دو بہنوں کو تین افراد نے مبینہ طورپراغوا کرلیا اور ان کے ساتھ اجتماعی دری کی۔ اس کے واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں بہنوں نے تینوں ملزمان کے خلاف ضلع اٹاوہ کے سیفئی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔
سیفئی تھانے کے انچارج محمد حامد صدیقی نے کہا کہ ہماری ٹیم ریلوے اوور برج کے نیچے گشت کر رہی تھی، جب ہم نے تین افراد کو دیکھا جو پولیس وین کو دیکھ کر بھاگنے لگے۔ ہم نے تینوں کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ جب انہوں نے تینوں افراد کو گرفتار کیا تو انہوں نے قریبی دکان سے چیخیں سنی جو کہ آدھی بند تھی۔
واقعہ کے بارے میں ملی جانکاری کے مطابق اتر پردیش کے ایٹاوا ضلع میں اتوار کی شب ایک لیڈی تھانہ سے لوٹ رہی دو بہنوں کو مبینہ طور پر تین لوگوں نے اغوا کر لیا اور ایک سنسان جگہ لے جا کر دونوں سے اجتماعی عصمت دری کی۔ اس دوران جرائم پیشوں نے دونوں کی بے رحمی سے پٹائی کی۔ اتوار کے واقعہ میں شامل تینوں ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں بہنوں نے تینوں ملزمین کے خلاف ایٹاوا ضلع کے سیفئی تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔
دونوں خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ جس شخص نے انھیں لفٹ دی تھی اس نے اور اس کے ساتھیوں نے انھیں شراب پینے کے لیے مجبور کیا۔ انھوں نے دونوں بہنوں کو مدد کے لیے پکارنے کی کوشش کرنے پر سنگین نتیجہ بھگتنے کی دھمکی دی۔ اغوا کرنے والے نوجوان دونوں بہنوں کو ایک دکان پر لے گئے اور ان کے ساتھ عصمت دری کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS