کیجریوال حکومت نے فضائیہ کے شہید کنبہ کوایک کروڑ کی اعزازی رقم دی

0

نئی دہلی(یو این آئی):کیجریوال حکومت نے ہندوستانی فضائیہ کے شہید سنِت موہنتی کے خاندان کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم دی ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم شہداء کی جانوں کی قیمت تو نہیں لگا سکتے، لیکن جو بھی ممکن ہوگا، وہ سب شہیدوں کے خاندانوں کے لیے کریں گے۔ اس سے قبل جمعہ کو دہلی حکومت کی جانب سے دہلی پولیس کے شہید اے سی پی سنکیت کوشک، دہلی پولیس کے شہید کانسٹیبل وکاس کمار، شہید سول ڈیفنس ورکر پرویش کمار، ایئر فورس کے شہید اسکواڈرن لیڈر میت کمار اور ایئر فورس کے شہید راجیش کمار کے اہل خانہ کومالی امداد دی گئی۔
ایئر فورس میں خدمات انجام دینے والے سنیت موہنتی 3 جون 2019 کو ایک طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ دوارکا سیکٹر 7 کے رہائشی سنیت موہنتی کو 3 جون 2019 کو اروناچل پردیش کے میہکوکاایئر فیلڈ کے لیے ایئر مینٹیننس مشن شروع کرنے کے لیے اےاے این-32 کے اے 2752 طیارہ اڑانے کامجاز کیا گیا تھا۔ طیارے نے جب جورہاٹ ایئربیس سے 12.25 بجے ٹیک آف کیاتھا، تقریباآدھے گھنٹے کی پرواز کے بعد طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ اس کے بعد ہوائی جہاز کا ملبہ 12 جون 2019 کوپری ہلس، سیانگ، اروناچل پردیش کے راستے میں چوکا میں ملاتھا۔ اس حادثے میں طیارے کے تمام اراکین ہلاک ہو گئے تھے جن میں سنیت موہنتی بھی شامل تھے۔پالم وہار کی ایم ایل اے بھاونا گوڑ نے شہید کے والدین کو اعزازی رقم کا چیک دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS