سکھ عقیدت مندوں کے لئے کرتار پور صاحب کوریڈور29 جون پھر سے کھولے گا

    0

    اسلام آباد۔ : پاکستان نے سکھ عقیدت مندوں کے لئے کرتار پور صاحب کوریڈور پیر (29 جون) سے دوبارہ سے کھلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ قریشی نے ٹوئٹ میں کہا ’’چونکہ دنیا بھر کے مذہبی مقامات کھولے جارہے ہیں، پاکستان سبھی سکھ عقیدت مندوں کے لئے کرتار پور صاحب گلیارہ پھر سے کھولنے کی تیار کررہا ہے۔ ہندوستان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری تیاری 29 جون 202 کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر گلیارے کو پھر سے کھولنے کی ہے‘‘۔
    عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر کے پیش نظر احتیاط کے طور پر عقیدت مندں کے لئے کرتار پور صاحب گلیارہ بند کردیا گیا تھا۔
    کرتار پور صاحب گلیارے کا افتتاح گزشتہ برس 9 نومبر کو سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو کے موقع پر کیا گیا تھا۔ ہندوستان کے
    سکھ  کسی بھی رکاوٹ کے پاکستان میں واقع کرتار پور صاحب کا دورہ کرسکیں اس کے لئے گیارے کی تعمیر کرائی گئی تھی۔کرتار پور صاحب سکھوں کا مقدس مذہبی مقام ہے یہ گورونانک دیو جی کا رہائشی مقام تھا اور یہیں پر ان کا انتقال ہوا تھا۔ بعد میں ان کی یاد میں یہاں گورودوارہ تعمیر کیا گیا۔ کرتار پور صاحب پاکستان کے نرولا ضلع میں واقع ہے اور یہ ہندوستان کے پنجاب کے گورداس پور ضلع  کے ڈیرہ بابا نانک سے تقریباً تین کلومیٹر دور ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS