عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے اجلاس میں ایران کیخلاف قرار دادمنظور

    0

    ویانا:یوروپی یونین کے رکن ممالک  کی جانب سے پیش کی گئی اس قرار داد میں تہران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل ایجنسی کے انسپکٹروں کو اپنی دو نیوکلیئر تنصیبات تک رسائی دے۔ ایجنسی کے اطمینان کیلئے اس کے انسپکٹروں کے ساتھ بلا تاخیر مکمل تعاون کرے ۔
     بورڈ کے ارکان نے 25ووٹوں کی اکثریت کےساتھ قرارداد کی منظوری دی۔روس اور چین نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ سات ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا،جن میں جنوبی افریقہ،ہندوستان،پاکستان،تھائی لینڈ،منگولیا،آذربائیجان اور نائیجر شامل ہیں۔ قرارداد فرانس،جرمنی اور برطانیہ نے پیش کی،جسے امریکہ کی حمایت حاصل تھی۔ بہرحال نیوکلیئر واچ ڈاگ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے ایران کے خلاف قرار داد کی منظوری دے دی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS