نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ری کوری کی شرح 93.38 فیصد ہوگئی ہے ، حالانکہ اس بیماری کی وجہ سے یومیہ اموات کی تعداد میں اضافے سے اموات کی شرح میں جزوی اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران جمعہ کو 36 لاکھ 50 ہزار 080 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 22 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار 317 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 113769 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار 879 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 97 ہزار 894 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں ، جس سے کے ساتھ اب تک دو کروڑ 67 لاکھ 95 ہزار 549 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات 80 ہزار 745 کم ہو کر 15 لاکھ 55 ہزار 248 ہوگئے ہیں اور ان کی شرح 5.42 فیصد پر آگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3380 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 44 ہزار 82 ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے اموات کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 1.20 فیصد ہوگئی ہے۔
مہاراشٹرا میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 8077 کم ہوکر 199736 ہوچکے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 20852 مزید مریضوں کی بازیابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5507058 ہوگئی ہے ، جبکہ 1377 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 98771 ہوگئی ہے۔کیرالا میں فعال معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے اس دوران 9766 معاملے گھٹ کر 174933 ہوگئے ہیں اور 25860 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2416639 ہوگئی ہے ، جبکہ 135 مزید مریضوں کی ہلاکت کے باعث اموات کی تعداد 9510 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں ، کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 6612 کی کمی واقع ہوئی ہے ، اور ان کی تعداد 280207 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 364 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 30895 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2358412 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 688 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد کم ہو کر 8060 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 50 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 24497 ہوگئی ہے۔ وہیں 1395892 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
تلنگانہ میں 1661 معاملے ہم ہوکر 30918 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک 3346 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 553400 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سرگرم معاملے 5139 کم ہو کر 133773 پر آگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1593921 ہوگئی ہے جبکہ 11296 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تمل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 11458 کم ہوکر 268968 رہ گئی ہے اور 463 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 26128 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 1900306 مریض انفیکشن راحت پاچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2669 فعال معاملات کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 22877 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 136 مریضوں کی موت کے سبب اموات کی تعداد 21031 ہوگئی ہے اور 1652417 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے سرگرم معاملات 2401 کم ہوکر 26977 پر آ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 938081 افراد کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ مزید 23 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 13162 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں سرگرم معاملے 1297 کم ہوکر 12889 رہ گئے ہیں اور اب تک 762597 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 8257 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
پنجاب میں فعال کیسز 2396 کم ہوکر 26277 ہوگئے ہیں اور انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 534915 ہوگئی ہے جبکہ 14927 مریض دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں۔ گجرات میں ، سرگرم کیس 2294 کم ہو کر 22110 رہ گئے ہیں اور اب تک 9906 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 782374 مریض انفیکشن سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں فعال کیس 1634 کم ہو کر 11054 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 8605 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 741255 افراد اس انفیکشن پر فتح حاصل کر چکے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 8757 کم ہوکر 53023 کی سطح پر آگئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے 16034 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1342391 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ بہار میں فعال معاملات 1122 کم ہو کر 10309 پر آئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5319 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 695562 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 8599 ، اتراکھنڈ میں 6631 ، جھارکھنڈ میں 5026 ، جموں و کشمیر میں 4026 ، آسام میں 3577 ، ہماچل پردیش میں 3260 ،اوڈیشہ میں 2912، گوا میں 2727 ، پڈوچیری میں 1601 ، منی پور میں 863 ، چنڈی گڑھ 765 ، میگھالیہ میں 643 ، تریپورہ میں 550 ، ناگالینڈ میں 416 ، سکم میں 266 ، لداخ میں 194 ، اروناچل پردیش میں 122 ، جزائر انڈومان اور نیکو بار میں 121 ،میزورم 51، لکشدیپ 36 اور دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں چار افراد فوت ہوئے۔
کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی،ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.38 فیصد تک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS