حکومت تمل ناڈو کے ملاحوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھائے گی

0

نئی دہلی:  وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روزایوان بالا میں کہا کہ ہندوستانی ماہی گیروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا اور ان پر کسی بھی طرح کے مظالم کے معاملے پر سختی سے کارروائی کی جائے گی۔
اس سے قبل  ایوان میں وقفہ صفر کے دوران دراوڈ منیترکشگم کے تروچی شیوا اور انا دراوڈ منیترکشگم کے ایم تھمبی دورئی نے تمل ماہی گیروں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے ملاح گذشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہیں ، خیال کیا جارہاہے کہ انہیں سری لنکا کی بحریہ نے پکڑلیا ہے اور ان پر تشدد کیا جارہا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مرکز کو جلد از جلد اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے اور ہندوستانی ماہی گیروں کی حفاظت اور مفادات کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔
ایوان میں موجود جے شنکر نے دونوں ممبران  کے تحفظات سے اتفاق کیا اور کہا کہ حکومت اس معاملے کو سری لنکا کے ساتھ اٹھائے گی اور تمل ماہی گیروں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS