نئی دہلی:حکومت نے گاڑیوں کا رجسٹریشن کرنے یا گاڑی فٹنیس سرٹیفکیٹ جاری کرنےسے پہلے اس کی فاسٹیگ تفصیل لینی لازمی کردی ہے۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اتوارکو جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی اوربتایا کہ نئی گاڑیوں کا رجسٹریشن کرنے یا قومی پرمٹ والی گاڑیوں کےلئے فٹنیس سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے پہلے ان کا فاسٹیگ ڈیٹیل لینا ضروری کیا گیا ہے۔اس پرسختی سے عمل کرنے کےلئے فاسٹیگ نظام کو گاڑی پورٹل سے جوڑ دیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ گاڑی – وی اے ایچ اے این پورٹل کے ساتھ قومی الیکٹرانک ٹول کلیکشن – این ای ٹی سی کو جوڑنے کا کام مئی میں پورا ہوگیا تھا اور تب سے گاڑی سسٹم وی آئی این – وی آر این کے ذریعہ سے فاسٹیگ پر سبھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ایم اور این زمرے کی گاڑیوں کی فروخت کے وقت نئ گاڑیون میں فاسٹیگ لگانا 2017 میں لازمی کیاگیا تھا لیکن بینک کھاتے کے ساتھ جوڑنے یا انہیں فعال کئے جانے سے لوگ بچ رہے تھے لیکن اب اس کی جانچ کی جائےگی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ فاسٹیگ سے جہاں قومی شاہراہ کے استعمال کے وقت پلازا پر ادائیگی الیکٹرانک ذرائع سے آسان ہوتی ہے،نقد ادائیگی سے بچاجاتا ہے وہیں اس کا استعمال کورونا کے پھیلنے کا خدشہ بھی کم کرنے میں بھی موثر ہوگا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
حکومت نے گاڑیوں کا رجسٹریشن فاسٹیگ کے بغیر نہیں ہوگا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS