حکومت خواتین کے حقوق کی ہر صورت میں دفاع کرے گی

0

کابل(یواین آئی) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر افغان حکومت نے بھی خواتین کے حقوق کے دفاع سے متعلق پیغام جاری کیا ہے ۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امارات اسلامیہ خواتین کے حقوق کا ہر صورت میں دفاع کرے گی، اپنی افغان بہنوں اور بیٹیوں کو وہ تمام حقوق دیئے جائیں گے جو اسلام نے انہیں دیئے ہیں۔عالمی یوم خواتین پر جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ افغان روایات کے مطابق خواتین کو ملازمت، کاروبار اور پسند کی شادی کی اجازت دی گئی ہے ۔دوسری جانب ذبیح اللہ مجاہد نے خواتین کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں خواتین کے عالمی دن کو افغان خواتین کے لیے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔مسٹر مجاہد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امارت اسلامیہ تمام افغان خواتین کے شرعی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS