سیلاب سے خراب ہوئی فصل کا معاوضہ دے گی حکومت

0

لکھنؤ:(یواین آئی):اترپردیش حکومت کی ہدایت پر بارش کی وجہ سے دھان و گنا وغیرہ کی فصلوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ پورا ہوگیا ہے۔ ریاست میں تقریبا 02لاکھ کسان ایسے پائے گئے ہیں جن کی فصل حالیہ ژالہ باری کی وجہ سے خراب ہوگئی۔ زراعت اور محکمہ ریونیو کے سروے کے بعد اب جلد ہی معاوضہ تقسیم کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔
اتوار کو اعلی سطحی میٹنگ میں وزیر اعلی نے فصل نقصان تلافی کا تخمینہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ افسران نے بتایا کہ سیلاب اور ژالہ باری سے زرعی فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ پوراہوگیا ہے۔ تقریبا دو لاکھ کسان ایسے نشان زد کئے گئے ہیں جن کی زرعی پیداوار سیلاب کی وجہ سے خراب ہوئی ہے۔ معاوضہ کے عوض میں ان کسانوں کو تقریبا 68کروڑ کی رقم دی جائے گی۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ ایک بھی مستحق کسان نقصان تلافی سے محروم نہ رہے۔ ہر طرح کی زرعی پیداوار کے نقصان کی تلافی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS