حکومت مقتول فیصل کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپیہ وایک فرد کو ملازمت دے: ڈاکٹر ایوب سرجن

0

پرتاپ گڑھ: (یواین آئی) بی جے پی کی حکومت میں اقلیتی طبقہ محفوظ نہیں ہے انہیں بلا جواز وقت وقت پر مارا پیٹا اور ان کو ہلاک کیا جا رہا ہے ،کارروائ کے نام پر ملزمان کو کھلی چھوٹ ملی ہوئ ہے ۔ضلع اناو کے بانگر مو سبزی فروش فیصل کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا جانا قابل مذمت و ناقابل معافی جرم ہے ۔جب عوام کی حفاظت کرنے والے ہی ظالم ہو جائے تو ایسے میں نظم نسق پرایک سوالیہ نشان ضرور ہے۔حکومت فیصل کو ہلاک کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائ کر ان کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپیہ معاوضہ اور ایک فرد کو ملازمت دے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ملک کے مختلف صوبوں سے وقت وقت پر اخباروں کی سرخی ماب لنچنگ جیسے واقعات ہوتے ہیں ۔سرپسند عناصر جو ملک میں ایسے واقعات کا انجام دے رہے ہیں ،ان کے خلاف کوئ سخت قانونی کارروائ نہ ہونے کے سبب ان کے حوصلے بلند ہیں ۔یہاں تک کہ اب سرکاری مشینری بھی حکومت کی فرقہ وارانہ منشاء کے بموجب کام کر رہی ہے ،جس کی مثال بے گناہ غریب فیصل کا قتل ہے ،اگر کسی ملزم کے خلاف کارروائ بھی کی جاتی ہے تو کیس اتنا بے اثر ہوتا ہے کہ وہ آرام سے جلد عدالت سے رہا ہوجاتا ہے ۔جب ماب لنچنگ کے انجام دینے والے سرپسند

عناصر کا خیرمقدم بی جے پی کے وزیر کریں گے و حمایت میں بیان دیں گے تو ایسے حالات واقعات میں اضافہ ہوگا کہ کمی آئے گی ؟ ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ پیس پارٹی مقتول فیصل کے اہل خانہ کا ہر طرح سے تعاون کرے گی ،اور عدالت میں مقدمہ لڑے گی ۔پیس پارٹی ملک کے ہر غریب ،کمزور و مظلوم افراد کے ساتھ کھڑی ہے ،چاہے وہ

کسی ذات یا مذہب کا ہو ۔ہم مذہبی بنیاد کی سیاست نہیں کرتے ،بلکہ سبھی کے لیئے بلا


امتیاز انصاف کی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیس پارٹی مستقبل میں ہونے والے ایسے واقعات پر قدغن لگانے ،و ملزمان کے خلاف سخت کارروائ ،اور مقتول فیصل کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپیہ و ایک فرد کو ملازمت دینے کا مطالبہ کرتی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS