حکومت تنظیموں کے ذریعہ سے مخالفین کی آواز دبانے کا کام کررہی :سونیا گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پیر کو مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے جمہوری تنظیموں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیموں کے ذریعہ سے مخالفین کی آواز دبانے کا کام کررہی ہے۔
محترمہ گاندھی نے آج ایک انگریزی روزنامے میں شائع اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت جمہوریت ستون پر حملے کر کے انہیں خراب کرنے میں لگی ہے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے والی ہر تنظیم کا استعمال اپوزیشن پر حملہ کرنے کےلئے کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت خطرے میں آگئی ہے۔ ملک کی معیشت شدید بحران میں پھنس گئی ہے اور حکومت اس سے ابھرنے کی کوشش کرنے کے بجائے جمہوری تنظیموں کا غلط استعمال کر کے مخالفین پر حملہ کررہی ہے۔ اظہار رائے کی آزادی چھینی جارہی ہے اور جمہوری نطام کو مضبوط کرنے والی تنظیمون کا غلط استعمال ہورہا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پورے نظام کو ہی برباد کردیا ہے۔ تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال اپوزشین کو ڈرانے  اور دھمکانے کےلئے کیا جارہا ہے۔ حکومت کا نشانہ اپوزیشن کے رہنما ہیں اور مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)اور آئی این اے جیسی تفتیشی ایجنسیاں وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے اشارے پر کام کررہی ہیں۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے پہلے دور اقتدار سے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کو اپنا دشمن مانتے ہوئے انہیں نشانے پر لینا شروع کردیا تھا۔حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کےلئے طلبہ کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے غیر جمہوری اقدام کی تنقید کرنے والے نامور دانشوروں کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں  نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل اور مجوزہ قومی شہریت رجسٹر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف خواتین نے پرامن احتجاج کیا۔ شاہین باغ سے لے کر ملک کے دیگر حصوں میں اس سلسلے میں زبردست تحریک ہوئی لیکن ان کی بات سننے کے بجائے ان پر کھلے عام حملے کئےگئے۔
کانگریس صدر نے کہاکہ مودی حکومت مخالفین کی بات سننے کے بجائے ان پرجابرانہ کارروائی کرتی ہے اور سی کا نتیجہ ہے کہ اس نے ان احتجاجی مظاہروں کو ملک کے خلاف سازش بتاتے ہوئے 700 سے زیادہ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کئی لوگوں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک نے لاتعداد قربانیوں اوربڑی محنت سے جمہوریت حاصل کی ہے اس لئے آئین میں موجود التزامات پر عمل کرتے ہوئے اس کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS