بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج واضح طور پر کہا کہ حکومت نے فسادیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے اور جو بھی عدالت جانا چاہتا ہے وہ جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب کھرگون میں صورتحال مکمل طور پر معمول پر ہے اور انتظامیہ مانٹرنگ کرکے ضرورت کے مطابق نرمی کر رہی ہے۔ڈاکٹر مشرا نے مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بلڈوزر کے ذریعے کی جا رہی کارروائی کے خلاف کچھ تنظیموں کے سپریم کورٹ جانے کے سوال کے جواب میں نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت نے کارروائی کرنے سے پہلے کسی قوم کو ذہن میں نہیں رکھا، فسادیوں کو ذہن میں رکھ کر کارروائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جسے عدالت جانا ہے وہ جائے، عدالت جو حکم دے گی وہی سرآنکھوں پر۔ ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ ریاست میں ہنومان جینتی پر 279 مقامات پر پرامن طریقے سے شوبھ یاترااور جلوس نکلا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس پروگرام کو پرامن طریقے سے انجام دینے پر پولیس انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
حکومت نے فسادیوں کے خلاف کارروائی کی ہے: نروتم مشرا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS