یوگا صحت کے خزانے کی گولڈن چابی : نقوی

0

نئی دہلی : مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورمختارعباس نقوی نے ملک کے شہریوں کوعالمی یوم یوگ پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ یوگاصحت کے خزانے کی گولڈن چابی ہے اوراچھی صحت ہی انسان کی سب سے بڑی دولت ہے۔
نقوی نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر یوگا کرنے کے بعد کہا کہ یوگا صرف ورزش نہیں ہے بلکہ یہ’ہیلتھ سائنس‘بھی ہے۔ یوگا جسم کو طاقت اورذہن کوسکون فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا مذہب،ذات،علاقہ،زبان اور ملک کی پابندیوں کو توڑتا ہے اور انسانیت کو جوڑتا ہے۔
آج دنیا عالمی یوم یوگا کے موقع پر مختلف برادریوں کے لوگوں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر یوگا کیا۔ یوگا ساری دنیا کی صحت کا ’’انڈین ہیلتھ ہیمپر‘‘بن گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی ہزاروں سال پرانی صحت اور امن کی میراث’یوگا‘کو پوری دنیا کا’’ہاؤس ہولڈ برانڈ‘‘بنا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS