نئی دہلی (ایس این بی) سوشل میڈیا پر خوبصورت لڑکیوں کی فرضی پروفائل بناکر وصولی کرنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو کرائم برانچ نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت برکت علی کے طور پر کی گئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ گینگ ملک بھر میں ’سیکس ٹارشن‘ کے جال میں پھنسے 200لوگوں کو ٹھگ چکا ہے۔ ملزم کے فون کو پولیس نے برآمد کیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔ دہلی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کرائم برانچ کو ایسی شکایتیں ملی تھیں، جس میں لوگوں سے وصولی کی جارہی تھی۔ بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر فرضی نام سے خوبصورت لڑکیوں کی پروفائل بناتے، پھر دوستی کی درخواستیں ارسال کرتے۔ جو دوستی کرتا اس کے ساتھ پہلے سیکس چیٹ کرتے، پھر ویڈیو کرکے سیکس کے لئے اکساتے تھے۔ دوسری طرف سے فحش ویڈیو ز چلائی جاتی۔ اسی دوران وہ متاثرہ کی ویڈیو ریکارڈ کرلیتے،جس کے بعد ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر وصولی کرتے تھے۔ کرائم برانچ نے اس ریکٹ میں شامل ملزم برکت علی کو میوات سے گرفتار کیا۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ملزم برکت علی ہریانہ پلول کا رہنے والا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیس بک، وہاٹس ایپ، ٹیلی گرام وغیرہ سوشل میڈیا پر خوبصورت لڑکیوں کی فوٹو کے ساتھ فرضی پروفائل بناکر لوگوں کو جال میں پھنساتا تھا۔ رقم کی ڈیمانڈ 15ہزار ہی رکھتے تھے، تاکہ لوگ شکایت کرنے کے بجائے روپے دے دیں۔ فی الحال پولیس اس گروہ کے دیگر ملزمان کی تلاش میں ہے۔
فیس بک، وہاٹس ایپ، ٹیلی گرام وغیرہ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی فرضی پروفائل بناکر وصولی کرنے والا گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS