لندن : (اسپوتنک) گروپ آف سیون (جی 7) ممالک نے کووڈ 19 اور مستقبل میں وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے ویکسین اور کلینیکل ٹرائلز پرتعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔
برطانیہ کی حکومت نے یہ اعلان آکسفورڈ یونیورسٹی میں جی 7 کے وزرائے صحت کی دو روزہ میٹنگ کی میزبانی کے بعد کیا۔
سرکاری بیان کے مطابق،علاج اور ویکسینوں کا کلینیکل ٹرائل جلد شروع کیا جائے گا۔ اس کا مقصد اعلی معیار کے ٹیسٹوں میں مدد کرنا اور غیرضروری طور پر دہرائے جانے سے بچنا ہے۔
بیان میں برطانیہ کے وزیر صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے’’اس (معاہدے) میں کلینیکل ٹرائلزا،محفوظ ویکسین تک تیز اور وسیع رسائی ، ڈیٹا کا بہتر استعمال،صحت سے متعلق نگرانی کے جدید آلات ، اور ممالک کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون کے ذریعہ ہم سبھی کو محفوظ بنانے کے کے کئی اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔
جی 7 ممالک ٹیسٹ اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو باہمی طور پر تسلیم کرنےکے لئے مل کر کام کرنے پر بھی متفق ہوگیے۔ جی 7 گروپ میں کناڈا،فرانس،جرمنی، اٹلی،جاپان،برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔
جی 7 ممالک وباسے نمٹنے کے لئے تعاون میں اضافہ کریں گے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS