غلط پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ میں دو کروڑ کنبوں کا مستقبل ہوا تاریک: راہل گاندھی

0

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ میں دو کروڑ سے زائد افراد نوکریوں سے محروم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کنبوں کے سامنے ایک سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا’’ گزشتہ چار مہینوں میں تقریبا دو کروڑ افراد نے نوکریاں گنوائی ہیں۔ دو کروڑ کنبوں کا مستقبل تاریک ہوا ہے ۔ فیس بک پر جھوٹی خبریں اور نفرت پھیلانے سے ملک سے بے روزگاری اور معیشت کی تباہی کو چھپایا نہیں جاسکتا۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس سلسلے میں تفصیلی اعداد و شمار پیش  کئے اور کہا ’’ اب سچائی جگ ظاہر ہے۔ صرف اپریل  جولائی 2020  میں 1،90،00،000 نوکری پیشہ افراد کی نوکری گئی ۔ صرف جولائی کے مہینے میں 50،00،000 نوکریاں گئی ۔ کھیتی باڑی اورکنسٹریکشن میں 41،00،000 نوکریاں گئی ۔ مجموعی 14،00،00،000 سے زائد نوکریاں  گئی ہیں۔ بی جے پی نے ملک کی روزی روٹی پر گرہن لگادیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS