نئی دہلی،(یو این آئی) دارالحکومت دہلی میں اس سال ڈینگو سے موت کا پہلا کیس سامنے آیا ہے اور اس میں ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سریتا وہار کی 35 سالہ خاتون کو گزشتہ ہفتے ڈینگو کی علامات کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور مناسب علاج کروانے کے بعد بھی اس کی موت ہو گئی۔ہسپتال میں داخل ہونے کے وقت اس کے آکسیجن کی سطح بہت کم تھی اور اس کے پھیپھڑوں میں پانی بھرا ہوا تھا اور جگر اور دیگر اعضاء میں صحیح سے کام نہ کرنے کی وجہ سے پیٹ میں بھی پانی جمع ہو گیا تھا۔ ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد تیسرے دن اس کی حالت خراب ہوگئی اور بعد میں اسے اعصابی مسائل پیدا ہوگئے اور بہتر علاج کئے جانے کے بعد اسے بچایا نہیں جا سکا۔
اس واقعے کے بعد جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن بہت چوکس ہو گئی ہے اور جس علاقے میں یہ خاتون رہتی تھی وہاں گھر گھر سروے کیا جا رہا ہے تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔ دارالحکومت میں موسم کے لحاظ سے ڈینگو میں ختم ہفتہ کی بنیاد پر 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے مین ڈینگو 243 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے تھے اور اب ڈینگو کے کیسز کی تعداد 723 ہو گئی ہے۔
اس سال دہلی میں ڈینگو سے پہلی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS