ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر صحت نے دیے جانچ کرکے کارروائی کے احکامات
امبیکاپور(ایجنسیاں): ایک ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی 7سالہ بیٹی کی لاش کندھے پر لاد کر لے جانا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس معاملہ کو لے کر وزیرصحت ٹی ایس سنگھ دیو نے تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج مقامی ہیلتھ کمیونٹی سینٹر میں ایک 7سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اس لڑکی کے باپ نے بیٹی کی لاش کو کندھے پر ڈال کر شمشان گھاٹ پہنچایا۔ یہ واقعہ امبیکاپور
Surguja: Chhattisgarh Health Min TS Singh Deo orders probe after video of a man carrying body of his daughter on his shoulders went viral
Concerned health official from Lakhanpur should have made the father understand to wait for hearse instead of letting him go, Deo said(25.3) pic.twitter.com/aN5li1PsCm
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) March 26, 2022
ضلع کے لکھن پور گائوں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق امدالا کا رہنے والا ایشور داس آج صبح اپنی بیمار بیٹی کو ہیلتھ سینٹر میں لے کر آیا تھا۔ اس کی بیٹی کا آکسیجن لیول بہت کم تھا اس کو بہت تیز بخار تھا۔ ہیلتھ سینٹر میں اس کا علاج کیا گیا مگر اس کی جان نہیں بچائی جاسکی۔ آج صبح ساڑھے سات بجے اس کی موت ہوگئی۔ رولر میڈیکل اسسٹنٹ (آر ایم اے) ڈاکٹر ونود بھارگو نے بتایا کہ لڑکی کے گھر والوں نے کہا کہ وہ جلد پہنچناچاہتے ہیں اور جب وہ خود ہیلتھ سینٹر میں آئے تو وہ اپنی بیٹی کی لاش کو لے کر جاچکا تھا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 9بج کر 20منٹ پر سینٹر میں آگیا تھا۔ ایشورداس اپنی بیٹی کی لاش کو 10کلومیٹر دور تک لے کر چلتا رہا۔ بعد میں اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو چھتیس گڑھ کے وزیر صحت جوکہ امبیکاپور میں موجود تھے انہوں نے انکوائری کے احکامات دیے اور چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ اس بابت فوراً کارروائی کریں۔ وزیر موصوف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو یہ ویڈیو دیکھ کر کافی تکلیف پہنچی ہے میں نے سی ایم او سے کہا ہے کہ وہ اس معاملہ کو بہت گہرائی سے دیکھیں اور جانچ کریں۔ انہو ں نے کہا کہ جو لوگ بھی سینٹر میں موجود تھے انہوںنے اپنے فرائض میں کوتاہی کی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ دیو خود امبیکاپور اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبی عملے کو لڑکی کے گھر والوں پر زور ڈالنا چاہئے تھا کہ وہ ایمبولنس کا انتظارکریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔