گھروالوں نے الزام لگایاکہ آشتوش کی موت ڈاکٹروں کی لاپرائی سے ہوئی  

0

دہلی :دہلی میں 17 جون کو لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں قومی لیول کے تیراک اشوتوس کی کورنا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔ گھروالوں کا الزام ہے کہ علاج کے دوران اسپتال کے انتظامیہ کی لاپروائی کی چلتے ان کی موت واقع ہوگئی۔ان کے گھروالوں کی بھی کورونا جانچ ہورہی ہے۔ ان کے گھروالوں نے لیڈی ہارڈینگ استپال کی انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 10جون کو آشتوش کی طبعیت خراب ہوگئی تھی۔اس کےبعد آشتوش کو اسپتال لایا گیا۔ اسپتال میں کورونا کی جانچ ہوئی۔جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے بیڈ نہیں ہونے کی بات کہکر انہں گھر میں رہ کر علاج کرنے کے کہا۔ ان کو گھر لے گئے۔
جہاں انہیں اکسیجن اور دوسری سہولتوں کا انتظام کر داکٹر کے بتائے طریقہ سے علاج شروع کردیا تھا۔ چار دن بعد گھروالے ان کی رپورٹ لینے استپال گئے تو وہاں انہیں پتا چلا کہ ان کی کورونا جانچ کی رپورٹ کھوگئی ہے ۔ ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوا۔ جس میں وہ کورونا پوزیٹو پائے گئے۔ اس کے بعد آشتوش کو انتہائی بیماری کی حالت میں فوراً لیڈی ہارڈینگ اسپتال میں بھرتی کیا گیا جہاں ان کی 17تاریخ کوموت واقع ہوگئی۔اشوتوش کا 19جون کو جنم دن تھا۔اشوتوش کرول باغ علاقہ میں کرائے کے مکان میں رہتے تھے اور چار مہینے پہلے ہی ان کی شادی ہوئی تھی۔ گھروالوں کے مطابق آشتوش دہلی آشتوش دہلی ریاست کے لئے تیراکی کرتا تھا اس کے ساتھ ہی شیواجی اسٹیڈیم میں بچوں کو تیراکی ٹرینگ بھی دیتا تھا۔ گھر میں آشوتوش اکیلا کمانے والا تھا ، اسام میں واقع کھیلوں انڈیا میں وہ سلور میڈل جیتا تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS