جعلی عدالت نے تہلکہ مچا دیا، نقلی جج نے کئی فیصلے سنا دیے

0

احمد آباد (ایجنسیاں): گجرات میں ایک جعلی عدالت نے تہلکہ مچا دیا ہے، جس کے نقلی جج نے کئی فیصلے بھی سنا دیے۔ رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک جعلی عدالت پکڑی گئی ہے، پولیس حکام نے ایک وکیل کو پکڑا جو جج بن کر کئی برس سے لوگوں سے فراڈ کر رہا تھا۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ جعلی عدالت احمد آباد کے سول کورٹ میں کافی عرصے سے چلائی جا رہی تھی، جس میں وکیل مورس کرسچن نے جعلی جج کا روپ دھار کر متنازعہ زمینوں سے متعلق مقدمات میں کئی احکامات صادر کیے۔

جعلی عدالت کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک کیس احمد آباد سٹی سیشن کورٹ کے جج کے پاس پہنچ گیا، جس کے بعد رجسٹرار کے ذریعے پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی، اور پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد مورس کرسچن کو گرفتار کر لیا۔

احمد آباد کی اس فرضی عدالت کے جعلی جج مورس کرسچن پر الزام ہے کہ اس نے جعلی ٹریبونل بنایا اور خود کو جج کے طور پر پیش کیا، رجسٹرار ہاردک دیسائی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر ٹھاکر باپوجی چھانا جی کے نام پر مجرمانہ سازش رچی، اور خود کو ثالث کے طور پر پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS