‘دی ایلیفینٹ وسپرز’ کو بیسٹ ڈاکیومنٹری شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ

0

نئی دہلی، (یو این آئی) ‘دی ایلیفینٹ وِسپرز’ نے پیر کو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین دستاویزی مختصر فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

فلم ‘دی ایلیفینٹ وِسپرز’ کو گنیت مونگا نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری کارتیکی گونسالویس نے کی ہے۔
اس شارٹ فلم کا مقابلہ ہال آؤٹ، دی مارتھا مشیل افیکٹ، اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ اور ہاو ڈویو میزر اے ایئر سے تھا۔
گنیت مونگا نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’ہم نے کسی ہندوستانی پروڈکشن کے لیے پہلا آسکر جیتا ہے۔ یہ کام دو خواتین نے مل کر کیا۔ میں اب بھی کانپ رہی ہوں۔” ایک اور پوسٹ میں، انہوں نے لکھا، “آج کی رات تاریخی ہے کیونکہ یہ کسی ہندوستانی پروڈکشن کے لیے پہلا آسکر ہے۔”
محترمہ مونگا نے اپنے والدین، گروجی، شریک پروڈیوسر اچن جین، ٹیم سکھیا، نیٹ فلکس، آلوک، سرفینا، ڈبلیو ایم ای باش سنجنا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس کہانی کو لانے اور تیار کرنے کے لیے کارتک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “دیکھنے والی تمام خواتین کے لیے…مستقبل بے خوف ہے اور مستقبل یہاں ہے چلو آگے بڑھتے ہیں! جے ہند۔ دی ایلیفینٹ وسپرز۔”

دی الیفینٹ وسپرز ایک ہندوستانی-امریکی مختصر دستاویزی فلم ہے جو بومن اور بیلی نامی ایک مقامی جوڑے کی کہانی ہے، جنہیں راگھو نامی ایک یتیم ہاتھی کابچہ ملتا ہے۔ وہ اس نازک، زخمی ہاتھی کے بچے کو زندہ رکھنے اور اسے ایک صحت مند جوان بنانے کے لیے کافی مشکلات سے گزرتے ہیں۔ ان کے اور ہاتھی کے درمیان ایک مضبوط رشتہ بن جاتا ہے۔ تمل ناڈو کے مدوملائی نیشنل پارک میں قائم سیٹ میں اس کی قدرتی خوبصورتی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس میں فطرت سے ہم آہنگ قبائلیوں کی زندگی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

سکھیا انٹرٹینمنٹ کی طرف سے تیار کردہ، اس مختصر فلم کا ورلڈ پریمیئر 9 نومبر-2022 کوڈی اوسی نیویارک فلم فیسٹیول میں اور 8 دسمبر 2022 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS