نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے واضح کیاہے کہ 56 اسمبلی سیٹوںاورایک پارلیمانی سیٹ پر ضمنی انتخابات کرانے کافیصلہ جلد کیاجائے گا۔کمیشن نے جمعرات کو یہاں ایک ریلیز میں کہاکہ الیکشن کمیشن کی جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں ان سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے بارے میں غوروفکر کیاجائے گا۔
کمیشن نےکہا ہےکہ 22 جولائی کوکمیشن کے سینئر پرنسپل سکریٹری سمت مکھرجی کےذریعہ جاری ریلیز سے میڈیا میں مغالطہ کی صورت پیدا ہوگئی تھی اس لئے
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ آٹھ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے بارے میں جو فیصلہ کیاگیا تھا وہ ایک مخصوص صورت حال میں لیا گیا تھا لیکن کمیشن نے عوامی
نمائندی قانون کی دفعہ 151 کے تحت مذکورہ بالا سبھی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرانے کافیصلہ کیاہے۔
ریلیز میں کہا گیاہے کہ آٹھ اسمبلی حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات سات ستمبر تک ملتوی کردیئے گئے ہیں لیکن کل کی میٹنگ میں سبھی سیٹوں کے ضمنی انتخابات
کرانے کے بارے میں غور کیاجائے گا۔
الیکشن کمیشن کی میٹنگ جمعہ کو ضمنی انتخابات پر غوروفکر کرے گا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS