راجستھان ویک اینڈ کرفیو کا دوسرے دن بھی رہا اثر

0

جے پور: ( یواین آئی) راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ ویک اینڈ کرفیو کے دوسرے دن بھی آج بازار بند رہےاورلازمی خدمات سے وابستہ افراد ہی گھروں سے باہر نکلے ۔ تاہم اس دوران ڈیری ، کریانہ ، ادویات ، پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں اور منڈی کھلی رہی اور اس دوران ضروری سامان کی خریداری کرنے والے اور لازمی خدمات کے لئے آنے جانے والے لوگ سڑکوں پر نظر آئے۔ اس دوران دارالحکومت جے پور سمیت تمام شہروں میں پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر آنے والے لوگوں پر نظر رکھی اور اس دوران ان کے شناختی کارڈ دیکھے گئے اور ان کے آنے جانے کی وجہ پوچھی اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر کئی لوگوں کو واپس گھربھیج ۔ کورونا رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے والے کئی لوگوں پرجرمانہ بھی عائد کیا ۔اس دوران کئی مقامات پر سڑکیں سنسان رہیں ، لیکن جے پور ، جودھ پور سمیت کئی بڑے شہروں میں لازمی خدمات سے وابستہ افراد کا آنا جانا جاری رہا ۔ اس دوران شہروں میں سڑکوں پر جگہ جگہ نصب بیشتر ریڈ لائٹس بند رہیں اور بہت کم لوگوں کے چلنے سے ٹریفک کی پریشانی محسوس نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS