ان داتاؤں کی جدوجہد کی گونج آج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: پرینکا

0

لکھنؤ: (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو کہا کہ سڑکوں پر کسانوں کی جدوجہد کی جیت آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں سنائی دے گی جب تین زرعی قوانین واپس لئے جائیں گے۔ مسز واڈرا نے ٹوئٹ کیا’’آج ہمارے ان داتاؤں کی جدوجہد کی جیت پارلیمنٹ میں گونجے گی۔ آج ایک بار پھر کسانوں کی تحریک میں شہید ہونے والے 700 اور لکھیم پور


کے کسانوں کی شہادت کو یاد کرنے کا دن ہے‘‘۔ آج جب پارلیمنٹ میں بل واپس ہوؓ گے تو پورا ملک’جئے کسان‘گائے گا اور اَن دینے والوں کے آگے سر جھکا دے گا۔ قابل غورہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے زراعت کے تین متنازع قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا اور کسانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ وزیر اعظم کے اس فیصلے کو کسانوں کی جیت بتاتے ہوئے پرینکا نے سیاسی پارٹیوں سے اس کا کریڈٹ نہ لینے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ کانگریس کسانوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS