نئی دہلی: دارالحکومت کے لوگ حال میں دوہری مار جھیل رہے ہیں۔ ایک تو آب و ہوا میں آلودگی کا ’زہر‘گھلا ہوا ہے تودوسری طرف جان لیوا کورونا وائرس کے ہرروزریکارڈ توڑ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔
دارالحکومت کی ہوا میں معیار کی سطح ایک بار پھر ’بہت خراب‘زمرے سے بڑھکر’شدید خراب حالت‘میں پہنچ گئی ہے۔دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی)کی سطح 400 کو پار کرگئی ہے جو سب سے زیادہ خراب مانی جانے والے زمرے میں آتی ہے۔
دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی)کے آج جاری اعدادو شمار کے مطابق صبح علی پور میں اے کیو آئی 405 تو آنند وہار میں یہ سطح 401 درج کی گئی۔وزیرپور میں یہ 410 تھا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی)کے مطابق جہانگیر پوری میں اے کیو آئی کی سطح 420 درج کی گئی۔لودھی روڈ پرآئی کیو یو 311،آر کے پورم میں 376،آئی ٹی او پر 384 اور پنجابی باغ میں 387 رہی جو ’بہت خراب ‘زمرے میں آتی ہے۔
ادھر دہلی میں بدھ کی شام کورونا کے ریکارڈ 5163 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
دارالحکومت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ توڑ نئے معاملے اور آب و ہوا کے بری طرح آلودہ ہونے کے پیش نظر دہلی حکومت نے اسکولوں کو ابھی نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بدھ کو نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔
پچھلے حکم میں 31 اکتوبر تک اسکول بند کئےگئے تھے اور اب اگلے حکم تک یہ بند رہیں گے۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
دارالحکومت کے لوگوں پر کورونا اور آلودگی کی دوہری مار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS