دہلی حکومت آٹھ سو گھاٹوں پر چھٹ کا انعقاد کرا رہی ہے: سسودیا

0

نئی دہلی،(یو این آئی):دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہاکہ کیجریوال حکومت ملک میں واحد ایسی حکومت ہے جو 800گھاٹوں پر آستھا کے تہوار چھ پوجا کا شاندار انعقاد کرارہی ہے۔
مسٹر سسودیا نے تمام کو چھٹ ورت کی نیک خواہشات دیتے ہوئے پیر کو کہاکہ کیجریوال حکومت ملک میں واحد ایسی حکومت ہے جو 800گھانٹوں پر آستھا کے بڑے تہوار چھٹ پوجا کا شاندار انعقاد کرارہی ہے۔ حکومت نے گھانٹوں پر ٹینٹ، لائٹ، پینے کے پانی سمیت مختلف طرح کے انتظامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 2015سے پہلے صرف 80-90گھاٹوں پر چھٹ پوجا کا انعقاد ہوتا تھا۔ ان گھاٹوں پر بی جے پی اور کانگریس سے منسلک کمیٹیاں پوجا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی حکومت نے دہلی کے عام لوگوں کے لئے 800گھانٹوں پر پوجا کا شاندار انتظام کیا ہے۔
نائب وزیراعلی نے کہاکہ کورونا کم ہوا ہے ختم نہیں ہوا ہے اس لئے تمام عقیدت مندوں سے درخواست ہے کہ پوجا کے ساتھ ساتھ کورونا سے متعلق احتیاط کا بھی خاص خیال رکھیں۔
خیال رہے کہ دہلی دیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے دہلی میں چھٹ پوجا کرنے کے لئے ایک ہدایت جاری کی ہے جس کے تحت یمنا کے کنارے چھٹ پوجا کرنے پر پابندی ہے۔ دہلی ڈیزاسٹ منیجمنٹ نے دہلی میں کچھ مقامات پر ہی چھٹ پوجا کی اجازت دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS