برازیلیا :(یو این آئی) برازیل میں ہفتے کے روز جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ کورونا سے
اموات کے معاملے میں برازیل امریکہ کے بعد پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
دریں اثنا ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ سست ویکسینیشن اور موسم سرما کے آغاز سے ملک میں کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔
صدر جیر بولسنارو کی جانب سے سوشل ڈسٹنسنگ اورعوام میں ماسک پہننے جیسے اقدامات واپس لینے سے انکار کے باوجود کورونا وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے۔ یہاں تک
کہ کانگریس اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے حکومت کے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔
ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ فیوکروز نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال ’سنگین‘ہے کیونکہ اب تک صرف 15 فیصد بالغوں کو ہی پر ویکسین لگائے ہیں۔
حزب اختلاف نے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیاسی وجوہات کی بناء پر ویکسین کی خریداری میں تاخیر سے کام لے رہے ہیں اور صحت کے مسئلے کے بجائے
اس صورتحال کو ایک سیاسی مسئلہ کے طور پر نمٹارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ انہوں نے (بولسنارو) اس وبائی بیماری کی شدت کو مسترد کردیا ہے۔
برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوزکرگئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS