ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد گھٹی

0

نئی دہلی: (یواین آئی) ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کی تیسری لہر کے کم ہوتے ہوئے خطرے کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج کی گئی اور انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی آئی۔ ہندوستان پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس انفیکشن سے 119 مریضوں نے دم توڑا ہے اور اسی کے ساتھ اب تک وبا کی زد میں آک مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 13 ہزار 843 ہوگئی ہے۔اس دوران 8013 معاملے سامنے آئے ہیں،جنہیں شامل کرتے ہوئے کل معاملوں کی تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 24 ہزار 130 ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 4 کروڑ 23 لاکھ 7 ہزار 686 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 16,765 پچھلے 24 گھنٹوں میں ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے درمیان اب زیر علاج معاملوں کی تعداد 102601 ہی رہ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,90,321 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 177 کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 335 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔
ملک میں زیر علاج معاملوں کی شرح 0.24 فیصد ہے جبکہ صحت یابی کی شرح 98.56 فیصد ہے۔ جبکہ شرح اموات 1.20 فیصد پر برقرار ہے۔
کیرالہ کورونا کے زیر علاج معاملوں میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3037 کی کمی کے بعد زیر علاج کی تعداد 30745 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 5499 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6401236 ہو گئی ہے جب کہ مزید 16 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 65223 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر کورونا کے ایکٹیو کیسز میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 581 کم ہو کر 11225 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 1361 لوگ صحت مند ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7710376 ہو گئی۔ اس وبا سے مزید دو اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 143697 ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS