ملک کے کسانوں نے مانگی منڈی، پی ایم نے انہیں تھمادی خوفناک مندی‘‘: راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے مہنگائی اور کساد بازاری پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرمایہ داروں کو فروغ دے رہی ہے اور کسانوں اور غریبوں کو نظر انداز کررہی ہے۔
ایک ٹوئٹ میں گاندھی نے حکومت پر طنزیہ لہجے میں کہا ’’ملک کے کسانوں نے مانگی منڈی، وزیر اعظم نے انہیں تھمادی خوفناک مندی‘‘۔
اس ٹویٹ کے ساتھ ہی کانگریس قائد نے منڈی کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہار کے کسانوں نے حکومت کی زرعی پیداوارمارکیٹ کمیٹی-اے پی ایم سی جیسے اصلاحاتی اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔
گاندھی واڈرا نے کہا ’’بی جے پی  کا عوام کو دیوالی کا تحفہ:زبردست  مہنگائی۔ بی جے پی کا اپنے سرمایہ دار دوستوں کو دیوالی گفٹ : 6  ایئر پورٹس۔ سرمایہ داروں کے ساتھ سرمایہ داروں کا وکاس‘‘۔
  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS