کورونا متاثر خاتون نے ایمبولنس میں بچہ کو جنم دیا

0
image:ytube.com

حیدرآباد۔: (یواین آئی) کورونا سے متاثر خاتون نے ایمبولنس میں بچہ کو جنم دیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں پیش آیا۔ضلع کے دھرور منڈل کے ویناپلی دیہات کی رہنے والی یہ خاتون کورونا سے متاثر پائی گئی تھی۔اس کو درد اٹھنے لگے جس کے بعد اس کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولنس طلب کی گئی تاہم راستہ میں ہی اس 108ایمبولنس میں اس نے بچہ کو جنم دیا۔ماں اور نوزائیدہ بچہ کی حالت مستحکم ہے۔اس کو بعد ازاں نوزائیدہ بچہ کے ساتھ اسپتال منتقل کیاگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS