برطانیہ عام انتخابات میں کنزریٹو پارٹی کو واضح اکثریت

    0

    برطانیہ میں عام انتخابات کے نتائج آچکے ہیں، جس میں موجودہ وزیراعظم بورس جانسن کی کنزریٹو پارٹی کو حکومت سازی کے لیے اکثریت مل چکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں تین بار برطانوی عام انتخابات ہوئے ہیں۔
    برطانیہ میں حکومت سازی کے لیے دارالعوام میں 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور عام انتخابات کے اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ٹوری پارٹی نے کم از کم 355 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
    ان نتائج کی صورت میں کنزرویٹو پارٹی کو ایوان میں 78 ارکان کی اکثریت مل جائے گی جو کہ 1987 میں مارگریٹ تھیچر کی حکومت کے بعد سب سے بڑی اکثریت ہوگی۔
    اپنی جماعت کی جیت پر وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ان نتائج سے انھیں ’بریگزٹ کے لیے مینڈیٹ مل گیا ہے۔‘ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے۔
    خیال رہے کہ بورس جانسن جولائی میں اس وقت ملک کے وزیراعظم بنے تھے جب کنزرویٹو پارٹی نے تھریسا مے کی جگہ انھیں اپنا نیا قائد چُنا تھا۔ حزب اختلاف کی مرکزی جماعت لیبر پارٹی کی کارکردگی اس الیکشن میں مایوس کن رہی ہے اور یہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد جماعت کی الیکشن میں بدترین کارکردگی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS